انڈین سینسر بورڈ نے فلم 'اے دل ہے مشکل' سے رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے
کے درمیان ہاٹ سینز نکالنے کے بعد فلم کو سرٹفکیٹ جاری کر دیا لیکن دھرما
پروڈکشن نے اس بات سے انکار کیا ہے۔ کیونکہ یہ خبر انکی پروموشن سٹریٹجی کے
خلاف جاتی ہے۔
فلم میں فواد خان کی موجودگی سے زیادہ لوگ رنبیر اور ایشوریہ کی ہاٹ
کیمسٹری دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔ ایک تو ویسے ہی یہ فلم مشکلوں سے دوچار
ہے۔
انڈیا پاکستان میں سرحد پر کشیدگی کے بعد فواد کو نکالنے کے مطالبے پہلے ہی
کیے جا رہے ہیں، اب اگر فلم سے ایش اور رنبیر کے سینز بھی نکال دیے گئے تو
پھر بپلک کے لیے فلم میں بچا کیا۔ ویسے خبریں ہیں کہ فواد فلم میں ہیں۔ اب اس فلم اور فواد کے بارے میں مختلف افواہیں اور قیاس آرائیاں جا ری ہیں
لیکن کرن جوہر کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا۔ وہ اس
بارے میں بلکل خاموش ہیں۔